اردو

urdu

ETV Bharat / state

سری لنکا میں ہلاک ہونے والوں کو خراج تحسین

بھارت کے پڑوسی ملک سری لنکا میں 22 اپریل کو ہوئے سلسلہ وار خود کش حملوں میں 359 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

lucknow

By

Published : Apr 25, 2019, 2:59 AM IST


اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں مختلف اداروں کے لوگ اور سماجی کارکنان نے ان حملوں میں ہلاک ہوئے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سری لنکا میں مارے جانے والوں کو خراج تحسین
اس موقع پر لوگوں نے شدت پسندوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔

سماجی کارکن طاہرہ حسن نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ ایک دردناک واقعہ تھا سبھی ملکوں کو ایک ہو کر ان شر پسند عناصر کا خاتمہ کرنا ہوگا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ اس حملے کو کسی مذہب سے جوڑ کر دیکھتے ہیں، اُنہیں سمجھنا چاہیے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details