'سی اے اے اور این آر سی صرف سیاسی ہتھکنڈہ' - لکھنؤ میں رہائی منچ
ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں رہائی منچ نے کہا کہ بی جے پی کا مقصد 'سی اے اے' کو نافذ کر کے بڑے کارپوریٹ گھرانوں کو مفت میں مزدور مہیا کروانا ہے۔ اس قانون سے صرف مسلمانوں کو پریشانی نہیں ہوگی بلکہ لاکھوں ہندوں کو بھی بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ قانون صرف 'ووٹ بینک' کی سیاست کے خاطر لایا گیا ہے۔
رہائی منچ کے صدر ایڈوکیٹ شعیب نے کہا کہ انہیں لگتا تھا کہ شہریت ترمیمی قانون مسئلے پر سرکار 'بیک فوٹ' پر جا چکی ہے، لیکن پہلے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور اب وزیر داخلہ امت شاہ کے بیانات کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ بی جے پی اپنے قدم واپس نہیں لے گی۔ بی جے پی حکومت کا کہنا ہے کہ "کورونا وائرس کا اثر کم ہوتے ہی ملک میں شہرت ترمیمی قانون کو نافذ کیا جائے گا۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران رہائی منچ کے صدر ایڈوکیٹ شعیب نے کہا کہ سرکار کی منشا مسلمانوں کو پریشان کرنے کی ہے اور مسلمانوں کے نام پر عوام کو پریشان کرنا ہے۔ اس قانون سے صرف مسلمانوں کو پریشانی نہیں ہوگی بلکہ لاکھوں ہندوں کو بھی بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ ہر شہری کو اپنی شہریت ثابت کرنی ہوگی، جو آسان نہیں ہے۔