لکھنؤ کے چار باغ ریلوے اسٹیشن میں پچاس سال سے قلی کا کام کرنے والے مجیب اللہ کورونا وائرس کے دوران مسافروں کا سامان مفت میں پہنچا رہے ہیں۔
لکھنؤ: پرینکا گاندھی نے مجیب اللہ کو سرٹیفیکٹ سے نوازا - lucknow railway station mujeebullah
کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے لکھنؤ کے چار باغ ریلوے اسٹیشن میں مسافروں کی مدد کرنے والے مجیب اللہ کو سرٹیفیکٹ دے کر اعزاز سے نوازا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی خوشی سے کچھ رقم دے دیتا ہے تو وہ لے لیتے ہیں، ورنہ ان کے لئے لوگوں کی دعا ہی کافی ہے۔
اترپردیش کانگریس اقلیتی چیئرمین شاہنواز عالم نے چارباغ ریلوے اسٹیشن پہنچ کر مجیب اللہ کو پرینکا گاندھی کا سرٹیفکیٹ دے کر اعزاز سے نوازا۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی ہر اس شخص کو اعزاز سے نواز رہی ہیں، جو اس مشکل گھڑی میں لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔
شاہنواز عالم نے بتایا کہ جب ملک سے کورونا وائرس کا خاتمہ ہوگا، تب لوگ ان کی خدمات کو یاد کریں گے۔