ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں واقع مسلم مسافر خانہ پر ای ٹی وی بھارت گزشتہ برس مسافر کی شکایت کے بعد رپورٹنگ کی تھی، جس کا اثر یہ ہوا کہ ریاستی حج کمیٹی نے عمارت کے رنگ روغن، بجلی، بیت الخلاء، صاف پانی، اور دیگر کاموں کے لیے ایک کروڑ 17 لاکھ 78 ہزار روپے مختص کیے ہیں۔
واضح رہے کہ اس مختص پیسوں میں سے فی الحال 58 لاکھ 89 ہزار روپے اُتر پردیش وقف وکاس نگم کو جاری کردیا گیا ہے، تاکہ وہ ٹینڈر نکال کر جلد از جلد کام شروع کرا سکیں، لیکن دو ماہ گزر گئے اور ابھی تک کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔
ای ٹی وی بھارت نے جب وقف وکاس نگم کے ذمہ دار سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ 'ابھی تک اس کا ٹینڈر نہیں ہو پایا، لیکن امید ہے کہ ایک دو ہفتے میں اس کا ٹینڈر ہوجائے گا اور کام بھی شروع کردیا جائے گا'۔