اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ میٹرو دوبارہ پٹری پر - ریاست میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران سبھی سرگرمیوں کے ساتھ میٹرو خدمات کو بھی بند کر دیا گیا تھا

اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں آج سے میٹرو خدمات دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔ آفیشل ذرائع نے بتایا کہ لکھنؤ میٹرو کا آغاز آج صبح 6 بجے سے کیا گیا ہے۔

lucknow metro back on track
لکھنؤ میٹرو دوبارہ پٹری پر

By

Published : Sep 7, 2020, 4:41 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے ٹرانسپورٹ نگر واقع ڈپو سے دو میٹرو ٹرینیں اپ اور ڈاؤن لائن سے چلائی گئیں۔ نارتھ ساؤتھ کاریڈور کے سبھی 21 میٹرو اسٹیشن پر میٹرو افسران کو لگایا گیا تھا۔

لکھنؤ میٹرو دوبارہ پٹری پر

انہوں نے بتایا کہ افسران کی ذمہ داری ہوگی کہ کووڈ۔19 کے ضوابط پر پوری طرح سے عمل کیا جائے۔

اترپردیش میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹیڈ کے ڈائریکٹر دنیش کمار کیشو نے بتایا کہ میٹرو اسٹیشن کو ہر چار پانچ گھنٹے میں سینیٹائز کیا جارہا ہے۔ لفٹ کے ساتھ، ٹکٹ کاؤنٹر، آٹو میٹک فیئر گیٹ اور ٹکٹ ویٹنگ مشین کو تین سے چار گھنٹہ میں سینیٹائز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

'خواتین کی شادی کی عمر میں اضافے کی تجویز خوش آئند'

ہر اسٹیشن پر تعینات افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ مسافروں کو راغب کریں۔ سبھی میٹرو اسٹیشنوں پر نیپکن کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

عالمی وبا کووڈ۔19 کی وجہ سے ریاست میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران سبھی سرگرمیوں کے ساتھ میٹرو خدمات کو بھی بند کر دیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details