ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سمیت متعدد سہروں میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف پرتشدد مظاہرے دیکھنے کو مل رہے ہیں، جس پر قابو پانے کے لئے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔
وہیں حالات کے مد نظر غازی آباد کی صورت حال پر امن ہونے کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ نے 19 دسمبر کی صبح 10 بے سے 20 دسمبر شام 10 بجے تک ضلع کے تمام علاقوں میں 24 گھنٹے تک انٹرنیٹ سروس کو مکمل طور پر معطل کر دیا ہے۔
لکھنؤ کے علاوہ متعدد شہروں میں انٹرنیٹ معطل اطلاع کے مطابق غازی آباد ضلع انتظامیہ کو جمعہ کے روز شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاج کے بارے میں جانکاری حاصل ہوئی تھی، جس کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے امن و امان کو بہال رکھنے کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیٹ کے ذریعے سماج میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ، جس کی وجہ سے ملک کے بیشتر حصوں میں پرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں ۔