اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں غریب روزے داروں کی امداد کے لئے 'مسلم یوتھ برادرس' نا می تنظیم انسانیت نوازی کا ثبوت دیتے ہوئے مثالی کام کر رہی ہے۔ ملک میں جب سے لاک ڈاؤن کا نفاذ ہو تبھی سے یہ تنظیم بدستور امدادی کاموں میں لگی ہوئی ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں روزہ داروں کو 'رمضان اسپیشل کٹ' تقسیم کیا اور اب عید الفطر کے موقع پر 'عید کٹ' تقسیم کیا۔
لکھنئو: عید کی خوشی میں غربا کو بھی شامل کریں
کرونا وائرس اورلاک ڈاون کے سبب اس دفعہ کا رمضان گذشتہ برسوں کے رمضان سے بالکل مختلف رہا ہے۔ سب سے بڑا بحران ان لوگوں کے سامنے ہے، جو روزانہ کماتے اورکھاتے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں عید کٹ تقسیم کر کے انہیں بھی مسکرانے کا موقع دیا گیا۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران 'مسلم یوتھ برادرس' کے سربراہ حافظ محمد وسیع نے بتایا کہ جب سے لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد سے ہی غربا کے درمیان راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ کیونکہ جو روز کمانے کھانے والے ہوتے ہیں ان کے سامنے بڑا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے۔
اس مشکل گھڑی میں روزگار کے کے ذرائع تقریبا بند ہیں ۔اور کچھ لوگ ایسے بھی ہیں، جو دوسرے شہروں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان کے گھر میں کمانے والا کوئی نہیں ہے، لہذا ایسےکنبوں کی مسلسل ا مداد کی جا رہی ہے ۔
حافظ وسیع نے بتایا کہ پہلے راشن کٹ میں آٹا، چاول، دال، آلو پیاز، نمک، تیل وغیرہ تھے۔ رمضان المبارک کے موقع پر روزہ داروں کے لئے اسپیشل 'رمضان کٹ' تقسیم کیا اور اب 'عید کٹ' تقسیم کی جا رہی ہے ۔۔ عید کٹ میں ایک کلوسویاں ،ایک کلو چینی، ایک کلو ریفائنڈ اور تقریبا 250 گرام میوہ ہے۔
اس کا مقصد یہ ہے کہ غریب لوگ بھی خوشیوں کے ساتھ عید منائیں۔ ہم اپنی ضرورتوں کو کم کر کے سماج کے ایسے لوگوں کے چہر وں پر مسکراہٹ لانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہ ہماری ٹیم لوگوں سے معلومات حاصل کرتی ہے کہ کون مستحق ہیں؟ کس گھر میں بیوہ ہے؟ اگر ہمارے کسی کا فون آتا ہے تب ان کے یہاں خود راشن دینے جاتے ہیں اور او ر ایسے تمام افراد کے نام، فون نمبر، پتہ ڈائری میں نوٹ کرلیتے ہیں۔