اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ: کرونا کا خوف، جمعے کی نماز دو ہفتوں کے لیے موخر

کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے ایک بیان جاری کرکے ملک کے ائمہ کرام اپیل کی ہے کہ وہ دو ہفتوں کے لیے جمعہ کی نماز موخر کر دی۔

لکھنؤ کے شہر قاضی مولانا خالد رشید فرنگی
لکھنؤ کے شہر قاضی مولانا خالد رشید فرنگی

By

Published : Mar 20, 2020, 1:20 PM IST

کیونکہ مساجد میں بڑی تعداد میں نمازی حضرات شامل ہوتے ہیں، جس وجہ سے اس بیماری کے مزید بڑھنے کا خطرہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ لکھنؤ کے بڑا امام باڑہ میں واقع آصفی مسجد میں مولانا کلب جواد نے دو ہفتے کے لیے جمعہ کی نماز ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لکھنؤ کے شہر قاضی مولانا خالد رشید فرنگی

معلوم رہے کہ مولانا جواد آصفی مسجد میں ہی نماز جمعہ کی امامت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔

لکھنؤ کے شہر قاضی مولانا خالد رشید فرنگی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگ بڑی مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے سے پرہیز کریں بلکہ اپنے محلے کی چھوٹی مساجد میں ہی نماز ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے بچے اور ضعیف بڑے بزرگ مسجد جانے سے بچیں اور وہ گھر پر ہی ظہر کی نماز ادا کریں۔

مولانا خالد نے کہا کہ تمام اماموں سے اپیل ہے کہ وہ خطبہ مختصر پڑھیں اور صاف صفائی کا خیال رکھیں۔

وہیں ٹیلے والی مسجد کے امام مولانا فضل منان نے کہا کہ وہ نماز جمعہ پڑھائیں گے، ہمیں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، ڈرنے کی نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details