جس میں انہوں نے سیکیورٹی کے نظام کو مستحکم کرنے کے لئے متعدد فیصلے کیے، ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھیشیک پرکاش نے ایودھیا فیصلے سے متعلق 3 بڑے فیصلے کیے ہیں۔
- سنیچر کے روز تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- ماڈل شاپ اور اسلحہ کی دکانیں 9 سے 10 نومبر تک بند رہیں گی۔
- ریاست بھر میں شراب کی دکانیں دو دن تک بند رہیں گی۔
- جبکہ دارالحکومت لکھنؤ میں انٹرنیٹ خدمات بحال رہے گا۔
وہیں اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے تمام لوگوں سے افواہوں کو نظر انداز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ عوام کی تحفظ اور ریاست میں امن و امان کے لیے پر عزم ہے ۔