اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ میں کورونا وائرس سے 14 اموات

دارالحکومت لکھنؤ میں 51,558 مثبت کیسز ہیں جبکہ 700 لوگوں کی موت کورونا وائرس سے ہوئی ہے۔ گزشتہ کچھ روز سے مثبت کیسز میں کمی دیکھنے کو مل رہی لیکن موت ابھی بھی زیادہ ہو رہی ہے۔

coronavirus
علامتی تصویر

By

Published : Sep 29, 2020, 10:05 PM IST

اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں 4,069 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 63 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

لکھنؤ میں آج 532 مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی 14 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ لکھنؤ میں مریضوں کی تعداد 51,558 جبکہ 44,321 صحتیاب ہوئے اور 700 لوگوں کی موت ہوئی۔

اترپردیش میں ایکٹیو کیسز کی بات کریں تو سب سے زیادہ لکھنؤ میں 7,259 ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اب شہر میں کورونا مثبت کیسز کم نکل رہے ہیں لیکن موت ابھی بھی زیادہ ہو رہی، جو تشویش ناک ہے۔

مزید پڑھیں:

بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

لکھنؤ میں کورونا کا پھیلاؤ مزید بڑھتا ہی جا رہا تھا، لیکن تین دنوں سے کورونا مثبت کیسز میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ 24 ستمبر کو 659، 25 ستمبر کو 580، 26 ستمبر کو 599، 26ستمبر کو 549 27 ستمبر کو 550 اور آج 532 مثبت کیسز آئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details