اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ میں کورونا سے 11 کی موت - اترپردیش نیوز

دارالحکومت لکھنؤ میں کورونا کا قہر جاری ہے، یہاں ہر روز بڑی تعداد میں کورونا مثبت کیسز نکل رہے ہیں۔ لکھنؤ میں 48089 مثبت کیسز ہیں جبکہ 630 لوگوں کی موت کورونا وائرس سے ہوئی ہے۔

coronavirus
علامتی تصویر

By

Published : Sep 23, 2020, 8:31 PM IST

اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں ریکارڈ 5,234 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 87 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

دارالحکومت لکھنؤ میں آج ریکارڈ 825 مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی 11 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔

لکھنؤ میں مریضوں کی تعداد 48089 جبکہ 38728 صحتیاب ہوئے اور 630 لوگوں کی موت ہوئی۔ اتر پردیش میں ایکٹیو کیسز کی بات کریں تو سب سے زیادہ لکھنؤ میں 9610 ہیں۔

لکھنؤ میں گذشتہ 10 دنوں میں ریکارڈ 9 ہزار 755 مثبت کیسز آئے ہیں، جبکہ 117 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وہیں 12 ہزار 309 مریض ڈسچارج بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

کورونا کی جانکاری نہ دینے پر پانچ ہسپتالوں کو نوٹس

ریاست میں کورونا مثبت کیسز، صحتیاب مریضوں کی تعداد اور ایکٹیو کیسز کے معاملے میں لکھنؤ پہلے پائدان پر ہے اور اب موت کے کیس میں بھی لکھنؤ پہلے پائدان پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details