اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ: 1244 کورونا وائرس کے نئے معاملے - اترپردیش نیوز

اترپردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب ریاست میں 3 لاکھ 43 ہزار 559 افراد مثبت ہو گئے ہیں، جبکہ 4869 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

lucknow coronavirus update today
کورونا وائرس

By

Published : Sep 18, 2020, 10:36 PM IST

اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں رکارڈ 6,584 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 98 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

دارالحکومت لکھنؤ میں آج ریکارڈ 1244 مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی 16 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ یہ ایک دن میں سب سے زیادہ مثبت کیسز اور موت ہوئی ہیں۔

لکھنؤ میں مریضوں کی تعداد 44,098 جبکہ 33,489 صحتیاب ہوئے اور 576 لوگوں کی موت ہوئی۔ اتر پردیش میں ایکٹیو کیسز کی بات کریں تو سب سے زیادہ لکھنؤ میں 10,044 ہیں۔

لکھنو کے کے ڈی ایم ابھیشیک پرکاش مسلسل کوشش کر رہے ہیں لیکن کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد لکھنؤ میں بڑھتی جا رہی ہے۔ آج انہوں نے کووڈ کنٹرول روم میں بیٹھ کر مریضوں سے بات چیت اور ان کی پریشانیوں کے بارے میں جانا۔

مزید پڑھیں:

ملک بھر میں ایک ہزار سات سو 64 لیب کورونا ٹیسٹ میں مصروف

لکھنؤ میں گذشتہ 6 دنوں میں ریکارڈ 5 ہزار 764 مثبت کیسز آئے ہیں جبکہ 70 لوگوں کی موت ہوئی ہے، وہیں 8 ہزار 188 مریض ڈسچارج بھی ہوئے ہیں۔ ریاست میں کورونا مثبت کیسز، صحتیاب مریضوں کی تعداد اور ایکٹیو کیسز کے معاملے میں لکھنؤ پہلے پائدان پر ہے اور اب موت کے کیس کانپور میں بھی لکھنؤ پہلے پائدان پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details