اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muzaffarnagar Violence Case مظفر نگر فساد کے سزا یافتہ رکن اسمبلی کو بی جے پی پارٹی سے نکالے، کانگریس - بی جے پی پارٹی سے نکالے

مظفر نگر ہونے والے فرقہ وارانہ فساد کی ملزم اور کھتولی حلقہ اسمبلی سے بی جے پی رکن اسمبلی وکرم سینی کو عدالت نے دو برس کی سزا سنائی ہے۔ ایم پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے ان کی ضمانت کی عرضی بھی قبول کرلی۔ Congress Party Minority Cell on Muzaffarnagar Violence Case

مظفر نگر فساد کے سزا یافتہ رکن اسمبلی کو بی جے پی پارٹی سے نکالے
مظفر نگر فساد کے سزا یافتہ رکن اسمبلی کو بی جے پی پارٹی سے نکالے

By

Published : Oct 13, 2022, 12:23 PM IST

مظفر نگر:اتر پردپش کے مظفر نگر ہونے والے فرقہ وارانہ فساد کے ملزم اور کھتولی حلقہ اسمبلی سے بی جے پی رکن اسمبلی وکرم سینی کو عدالت نے دو برس کی سزا سنائی ہے۔ ایم پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے ان کی ضمانت کی عرضی بھی قبول کرلی۔ Congress Party Minority Cell on Muzaffarnagar Violence Case

مظفر نگر فساد کے سزا یافتہ رکن اسمبلی کو بی جے پی پارٹی سے نکالے

اس پورے معاملے پر اتر پردیش اقلیتی کانگریس پارٹی کے صدر شہنواز عالم نے کہا کہ 'مظفرنگر فساد کے ملزم و بی جے پی رکن اسمبلی وکرم سینی کو دو برس سزا سنائے جانے پر۔واضح ہوجاتا ہے کہ بھاجپا کی اس فساد کے پس پردہ سازش تھی۔انہوں نے وزیر اعلی سے اخلاقی طور پر سزا یافتہ رکن اسمبلی کو کو پارٹی سے نکالنے اور ریاست کی عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ' 2013 میں مظفر نگر کا فساد بی جے پی نے جاٹ اور مسلم سماج کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرنے کے لئے کروایا تھا۔اس میں درجنوں لوگوں کی موت ہوئی تھی اور لاکھوں لوگوں کو ہجرت کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Mukhtar's Associate Attached in Ghazipur غازی پور میں مختار انصاری کے معاون کی 14کروڑ کی ملکیت ضبط

انہوں نے کہا کہ بی جے پی رکن اسمبلی کو سزا ہونے کے بعد وزیر اعلی یوگی کو ریاست کی عوام سے فساد کے لئے معافی مانگتے ہوئے انہیں فوری طور پر پارٹی سے نکال دینا چاہیے۔ایف آئی آر میں درج اس دلیل کو کہ (وکرم سینی کو پولیس نے موقع واردات سے دھار ہتھیار یار بلکتی کے ساتھ گرفتار کیا تھا) کے باوجود بی جے پی کے ذریعہ ٹکٹ دیے جانا اور بی جے پی پی کے کردار کو واضح کرتا ہے

انہوں نے کہا کہ مغربی اترپردیش کو بی جے پی کی سیاست کی وجہ سے آج لسانی کھیتی سمیت میں ترقی کے ہر پیمانے پر پسماندہ ہوگیا ہے جس کے لئے بی جے پی کو مغربی اتر پردیش کے لوگوں سے معافی مانگنی چاہیے.Congress Party Minority Cell Reaction On Muzaffarnagar Violence

ABOUT THE AUTHOR

...view details