اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوابی شہر لکھنؤ کے بازاروں میں رونق

اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں رمضان المبارک بھی ایک رکن ہے، رمضان ماہ کی رونق پورے عالم اسلام میں دیکھنے کو ملتی ہے۔

نوابی شہر لکھنؤ کے بازاروں میں رونق

By

Published : May 10, 2019, 12:18 AM IST


لیکن اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں جو کہ نوابی شہر کے نام سے پوری دنیا میں مشہور ہے، کے بازاروں میں ماہ رمضان میں الگ ہی رونق دیکھنے کو ملتی ہے۔

نوابی شہر لکھنؤ کے بازاروں میں رونق

ویسے دیکھا جائے تو اس شدید گرمی میں دن میں لوگوں کی آمد و رفت بہت کم ہوتی ہے، لیکن بعد نماز عصر یہاں پر بازاروں میں روزے داروں کی بھیڑ بڑھتی جاتی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ایک کھجور فروش نے بتایا کہ 'ماہ رمضان میں کھجور کی خریداری بہت زیادہ ہو جاتی ہے، جس وجہ سے ہماری آمدنی میں بھی اضافہ ہوتا ہے'۔


دہی بڑا بیچنے والے زاہد صاحب کا کہنا ہے کہ 'ہمارے کام میں رمضان ماہ کا کوئی فرق نہیں پڑتا، جیسے پہلے ہمارے یہاں لوگ آتے تھے، ویسے اب بھی آتے ہیں، لیکن فرق یہ ہے کہ جو سامان پہلے 6 گھنٹوں میں فروخت ہوتا تھا، ماہ رمضان میں محض دو گھنٹوں میں ہی بِک جاتا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details