ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں تھانہ بھوپا کے علاقے میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب ایک محبت کرنے والے جوڑے نے بیلڈا گنگا ندی پل سے گنگا ندی میں چھلانگ لگا دی۔
واضح رہے کہ نہر میں کودنے سے پہلے نوجوان نے فون پر چھلانگ لگانے کی بات گھر والوں سے کہی تھی جس کے بعد ندی کے پل پر لوگو کا ہجوم جمع ہوگیا تھا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع واردات پر پہنچ گئی اور پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے کافی دیر تک ان کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی کاميابی ہاتھ نہیں لگی اور تیز بہاؤ کی وجہ سے دونوں کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔