اردو

urdu

ETV Bharat / state

محبت کو الفاظ کی ضرورت نہیں ہوتی: گونچنگ گیمبولڈ

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں عالمی فیسٹیول آف جرنلزم کی اختتامی تقریب میں منگولیا کے سفیر گونچنگ گیمبولڈ پہنچے۔

World Festival of Journalism
World Festival of Journalism

By

Published : Feb 15, 2020, 9:26 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:39 AM IST

منگولیا کے سفیر گونچنگ گیمبولڈ نے کہا کہ 'کسی بھی زبان میں محبت ظاہر کرنے کے لیے الفاظ کی ضرورت نہیں ہوتی ہے ہمارے جذبات ہماری محبت کو بتاتے ہیں اور اگر ہم دنیا کو جوڑے رکھنا چاہتے ہیں تو اسے صرف محبت سے جوڑا جاسکتا ہے'۔

World Festival of Journalism

اس موقع پر فلم ہدایتکار ویوک اگنیہوتری، مصنف رمیش مشرا، انوپ باس، گلوبل یوگا الائنس کے ہدایتکار ڈاکٹر گوپال، فلم ہدایتکار اشوک تیاگی اور سندیپ ماروا موجود تھے۔

ہدایتکار ویوک اگنیہوتری نے کہا کہ فلمی صحافی ہونا ایک الگ چیز ہے اور سیاسی صحافی ایک الگ چیز ہے، یہاں میں صحافت کے طلباء سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ مسالہ اسٹوری نہ لکھیں۔'

World Festival of Journalism

سندیپ ماروا نے کہا کہ 'سہ روزہ فیسٹیول میں ہم نے بہت کچھ سیکھا اور سمجھا میں آپ سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان تین دنوں میں ہم نے بہت ساری کتابیں جاری کیں اور بہت سی نمائشیں منعقد کیں۔

اس موقع پر رمیش مشرا کی کتاب 'پرتاپ کی سنگھرش کہانی ایک ادھورا سنگرام' کا اجراء کیا گیا۔

ڈاکٹر گوپال نے کہا کہ اس قسم کی تقریب میں علم کی گنگا بہتی ہے جو ڈوب جائے وہ منزل پا جاتا ہے۔ یہاں نہ صرف طلباء سیکھتے ہیں بلکہ ہمارے جیسے لوگ بھی بہت کچھ سیکھتے ہیں۔

پروگرام کے اختتام پر پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details