اردو

urdu

ETV Bharat / state

لوئس خورشید کی پیشگی ضمانت کی عرضی خارج - اترپردیش کے ضلع ایٹہ

اترپردیش کے ضلع ایٹہ کی ایک عدالت نے معذورین میں آلات تقسیم کرنے کے لئے ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل ٹرسٹ کو ملی سرکاری رقم میں ہوئے گھپلے میں ملزم لوئس خورشید کی پیشگی ضمانت کی عرضی خارج کردی۔

لوئس خورشید کی پیشگی ضمانت کی عرضی خارج

By

Published : Oct 31, 2019, 7:57 PM IST

سابق مرکزی وزیر خارجہ سلمان خورشید کی بیوی اورضلع فرخ آباد کے قائم گنج کی سابق رکن اسبملی لوئس خورشید ٹرسٹ کی پروجکٹ ڈائرکٹر ہیں۔ اڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے محترمہ خورشید کے علاوہ ٹرسٹ کے سکریٹری اطہر فارقی کی ضمانت عرضی پر آج فیصلہ سنایا۔

لوئس خورشید کے وکیل آلوک تیواری نے بتایا کہ اس معاملے میں اینٹی سپیٹری بیل خارج ہوگئی ہے اور اب وہ نچلی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل ٹرسٹ کے ذریعہ معذورین میں آلات تقسیم کے لئے ملی سرکاری رقم میں گھوٹالے کا معاملہ روشنی میں آنے کے بعد جیتھرا تھانے میں دونوں ملزموں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 476,468,471,120b کے تحت معاملہ درج کرایا گیا تھا۔

اس معاملے میں اکانومک اینڈ ریسرچ آرگنائزیشن لکھنؤ کے انسپکٹر رام شنکر یادو نے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ سرکاری ڈی جی سی کریمنل ونود چودھری نے عدالت میں حکومت کا موقف رکھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details