اردو

urdu

ETV Bharat / state

Loudspeaker Controversy:غازی آباد کے مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹائے گئے - متعدد مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹائے گئے

غازی آباد کے جم بھوجپور علاقے میں مہم چلائی گئی اور پولیس علاقے کے بیشتر مذہبی مقامات پر پہنچی۔ پولیس نے بھوجپور سے 216، مودی نگر سے 184، نیواری سے 100 ان میں سے بیشتر مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیا۔ عوام سے بھی بات چیت کی۔ انہیں گائیڈ لائن کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں۔ Loudspeaker Remove From Religious Place in UP

لاؤڈ اسپیکر
لاؤڈ اسپیکر

By

Published : May 1, 2022, 8:50 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں پولیس نے علاقے کے 500 مذہبی مقامات لاؤڈ اسپیکر کو ہٹا دیا ہے،پولیس اہلکار سے مذہبی مقامات پر اسے دوبارہ نصب کرنے پر کاروائی کا انتباہ دیا ہے۔Loudspeaker Remove From Religious Place in UP

چند روز قبل پولیس نے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی تھی، جس میں انہیں مذہبی مقامات کے لیے ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط سے آگاہ کیا گیا تھا۔ پولیس مذہبی مقامت پر پہنچی، اور لوگوں کی مدد سے لاؤڈ اسپیکر کو ہٹایا۔


اسی سلسلے میں جم بھوجپور علاقے میں مہم چلائی گئی اور پولیس علاقے کے بیشتر مذہبی مقامات پر پہنچی۔ پولیس نے بھوجپور سے 216، مودی نگر سے 184، نیواری سے 100 ان میں سے بیشتر مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیا۔ عوام سے بھی بات چیت کی۔ انہیں گائیڈ لائن کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں۔
مزید پڑھیں:Loudspeakers Removed In Bareilly: بریلی میں ڈیڑھ سو مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹٓائے گئے

لوگوں نے بھی پولیس کے مشورے کو قبول کیا اور مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے میں تعاون کیا۔ دوسری طرف مودی نگر ، وجے نگر، سارہ اور دیگر مقامات سے ساؤنڈ سسٹم ہٹا دیے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details