اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: بولیوارڈ سوسائٹی کے رہائشی پر حملہ کرنے والے آٹھ گارڈز گرفتار - نوئیڈا میں واقع بلیوارڈ سوسائٹی

نوئیڈا میں واقع بولیوارڈ سوسائٹی کے سیکورٹی گارڈز کو سوسائٹی کے رہائشی سریش کمار سے مارپیٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اس معاملے میں آٹھ سیکورٹی گارڈز کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔

نوئیڈا:سوسائٹی کے رہائشی پر حملہ کرنے والے 8 گارڈز گرفتار
نوئیڈا:سوسائٹی کے رہائشی پر حملہ کرنے والے 8 گارڈز گرفتار

By

Published : Sep 10, 2021, 1:40 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیدا کی بولیوارڈ سوسائٹی کے سیکورٹی گارڈز نے معمولی تکرار پر سوسائٹی کے رہائشی سریش کمار کو لاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کر شدید زخمی کردیا۔ کوتوالی سیکٹر 39 کی پولیس نے تحقیقات کے دوران حملہ کرنے والے آٹھ سیکورٹی گارڈز کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس اس کیس میں ملوث دیگر ملزمین کی تلاش کر رہی ہے۔

سوسائٹی کے رہائشی پر حملہ کرنے والے 8 گارڈز گرفتار
اطلاع کے مطابق ایک کمپیوٹر بزنس مین سریش کمار نوئیڈا کے سیکٹر 100 کے لوٹس بولیوارڈ سوسائٹی میں 17 ویں منزل پر اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہیں۔ بدھ کی صبح سریش بات کرنے کے لئے سوسائٹی گیٹ پر سیکورٹی گارڈ کے کمرے میں گئے تھے۔ اچانک یہ بات چیت مارپیٹ کی شکل اختیار کر گئی۔ سوسائٹی کے گارڈز نے سریش اور اس کے بیٹے سبودھ پر لاٹھیوں سے حملہ کردیا۔ اس واقعہ میں سریش کمار شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔ جنہیں پولیس نے علاج کے لیے پریاگ استعمال میں داخل کروایا ہے۔


اے ڈی سی پی نوئیڈا زون رنوجے سنگھ کے مطابق متاثرہ کی شکایت پر بدھ کے روز تقریباً 20 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ جن میں سے پولیس نے آٹھ ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ تمام ملزمین لوٹس بلیوارڈ سوسائٹی کی حفاظت پر معمور سی آئی ایس ایس بیورو پرائیویٹ سیکورٹی ایجنسی کے ملازم ہیں۔ ان کی شناخت سیکورٹی انچارج انمول رائے، سیکورٹی گارڈ کرشن کانت شکلا، جاوید، وکرانت تومر، پون کمار، دنیش کمار، پاکنج تیواری اور کوشل پلیوال کے طور پر کی گئی ہے۔

اے ڈی سی پی نے کہا کہ ایف آئی آر میں سوسائٹی کے صدر تیج پرکاش اور سکریٹری سنجے سنگھ کے نام بھی شامل ہیں۔ ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ سوسائٹی میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج پر حملہ کرنے والے دیگر ملزمین کی تلاش کی جا رہی ہے۔ جلد انہیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details