اردو

urdu

ETV Bharat / state

Looteri Dulhan Robbed لُٹیری دلہن خود ہی شادی کے جھانسے میں پھنس گئی - لٹیری دلہن لٹ گئی

لٹیری دلہن کا نام ذہن میں آتے ہی ایسی لڑکی کا چہرہ سامنے آتا ہے جو پہلے شادی کرتی ہے پھر دو چار دن کے بعد گھر کا تمام قیمتی سامان لے کر فرار ہوجاتی ہے لیکن اترپردیش کے باندہ ضلع میں اس کے برعکس ہوا، ایک لٹیری دلہن ایک شخص کے جھانسے میں پھنس کر خود ہی لٹ گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 13, 2023, 9:05 AM IST

لُٹیری دلہن خود ہی جال میں پھنس گئی

باندہ: اترپردیش کے باندہ ضلع میں ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک لڑکی نے پولیس میں مقدمہ درج کرایا کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ ایک نوجوان نے اپنی شناخت چھپا کر اس سے شادی کی۔ بعد میں معلوم ہوا کہ نوجوان نے ہندو بن کر اس سے شادی کی اور اس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے۔ پولیس مقدمہ درج کرکے تفتیش کی تو لڑکی کے بارے میں چونکا دینے والی بات سامنے آئی، معلوم ہوا کہ لڑکی خود ہی لٹیری دلہن ہے۔ مدھیہ پردیش کے ضلع پنا میں اس کے خلاف شادی کرکے لوٹ کے 22 کیس درج ہیں۔ لڑکی لوگوں کو اپنے جال میں پھنسا کر شادی کرکے نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوجاتی تھی۔ جو 'لٹیری دلہن' کے نام سے فیمس ہے۔ شادی کے نام پر لوگوں کو پھنسانے والی یہ لڑکی خود ہی ایک نوجوان کے جال میں پھنس گئی۔ لٹیری دلہن کی چترکوٹ میں ایک نوجوان سے ملاقات ہوئی تھی۔ لڑکی مدھیہ پردیش کے پنا ضلع کے پوائی تھانہ علاقے کی رہنے والی ہے۔ اس نے 3 فروری کو باندہ ایس پی آفس میں ایک درخواست دی تھی۔ جس میں اس نے بتایا تھا کہ وہ 2 فروری 2019 کو چترکوٹ کے کمتاناتھ مندر درشن کے لیے گئی تھی۔ جہاں اس کی ملاقات جیتندر نامی نوجوان سے ہوئی۔ جتیندر نے اسے چترکوٹ گھومایا۔ اس دوران اس کی اس سے دوستی ہو گئی۔

چترکورٹ درشن کے بعد رات ہوجانے پر وہ اسے اپنے ساتھ باندہ کے نارائنی کوتوالی علاقے کے کرتل میں واقع فارم ہاؤس لے گیا جو مدھیہ پردیش کے پنا ضلع کی سرحد سے متصل ہے۔ وہاں اس نے اس کے ساتھ جسمانی تعلقات بنائے۔ جب اس نے مخالفت کی تو اس نے شادی کا جھانسہ دیا اور مارچ 2021 میں مندر جاکر اس کے ساتھ شادی کرنے کا فریب کیا۔ لڑکی نے بتایا کہ جتیندر نے جعلی آئی ڈی دکھا کر اپنی اصلی شناخت چھپائی اور اسے گمراہ کرتا رہا۔ اس کے علاوہ، اس نے اسے چوری اور ڈکیتی جیسے معاملوں میں بھی اس نے اسے پھنسا دیا۔اکہ وہ کبھی جیتندر کی مخالفت نہ کر سکے۔ بعد میں جب لڑکی کو معلوم ہوا کہ جیتندر اصل میں جیتندر نہیں بلکہ ارشاد عرف شکیل ہے تو اس نے ملزم کے خلاف مدھیہ پردیش کے پنا ضلع میں شکایت درج کرائی، جس پر پولیس نے اٹھارہ جنوری 2023کو پوائی پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

یہ بھی پڑھیں : Woman Cheats Old Doctor: ستر سالہ ڈاکٹر کو شادی کا فریب دے کر خاتون نے کروڑوں ٹھگے

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لکشمی نواس مشرا نے بتایا کہ ایک خاتون نے 2019 کے واقعہ کے سلسلے میں مدھیہ پردیش کے پنا ضلع کے پوائی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ یہ معاملہ باندہ ضلع کے نارائنی کوتوالی علاقے کے کرتل علاقے کا ہے۔ اس پورے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ خاتون کے خلاف پنا ضلع کے ہی مختلف تھانوں میں 22 مقدمات درج ہیں جو 'لٹیری دلہن' کے نام سے مشہور ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details