تھانہ بلاسپور کی پولیس نےلوٹ پاٹ اور قتل کے الزام میں دو خواتین سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزمین کے قبضہ سے واردات میں استعمال کی گئی موٹر سائیکل اور لوٹے ہوئے 32 ہزار روپے بھی برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔
رامپور کے تھانہ بلاسپور علاقے میں 4 جنوری کو نامعلوم موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے انشو اور اس کے والد بلویر سنگھ سے 40 ہزار روپے چھین لئے تھے۔
چھینا جھپٹی کے دوران عرضی گزار کی والدہ 50 برس کی مایا دیوی کو موٹر سائیکل سے نیچے گرا دیا تھا جس کی وجہ سے ان کی ماں کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی۔
اس معاملے میں مختلف دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔ اس معاملے میں 13 جنوری کو تقریباً 8 بجے رودرپور روڈ چینی مل کے نزدیک گرفتار کیا گیا۔ جن کے قبضہ سے لوٹ کی واردات میں استعمال کی گئی موٹر سائیکل دو جیکیٹ اور لوٹ کے 40 ہزار روپیوں میں سے 32 ہزار روپے برآمد ہوئے۔