اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: ڈکیتی کے ملزمین گرفتار - اترپردیش کرائم نیوز

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کی پولیس نے تھانہ کوٹھی حلقے میں گزشتہ 10 نومبر کو پرچون کی دکان میں ہوئی ڈکیتی کا انکشاف کر دیا ہے۔

بارہ بنکی: ڈکیتی کے ملزمین گرفتار
بارہ بنکی: ڈکیتی کے ملزمین گرفتار

By

Published : Dec 11, 2020, 6:45 PM IST

اس معاملہ میں اب تک 5 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ ایک ملزم ابھی بھی فرار ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل، دو عدد غیر قانونی تمنچے، ایک جاقو، 4 موبائل اور 3300 روپے نقد برآمد کئے ہیں۔

واضح ہو کہ گزشتہ 10 نومبر کو کوٹھی تھانہ حلقے کے کمہراواں گاؤں کے دیویندر کمار سے 42000 روپے لوٹ لئے گئے تھے۔

بارہ بنکی: ڈکیتی کے ملزمین گرفتار

پولیس اس واردات کی تفتیش کر رہی تھی کہ 12 نومبر کو گاؤں کے ہی دو فریقین میں مارپیٹ ہو گئی۔ اس معاملہ میں گاؤں کے 6 افراد کے خلاف لوٹ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم بعد میں ثبوت و شواہد ملنے کے بعد اسے ڈکیتی کے کیس میں تبدیل کر دیا گیا۔

پولیس نے 17 نومبر کو اس واردات کے دو ملزمین گاؤں کے ہی شیوم ورما اور انل کمار کو گرفتار کیا ہے۔دونوں نے پوچھ گچھ کے دوران اعتراف کیا کہ وہ اور لکھنؤ کے بڑا بھروارا گاؤں کے ہمانشو، اجیت گوتم، ویرو گوتم اور رنجیت نے مل کر دیویندر کمار کی گاڑی کو یرغمال بنا کر 42000 روپے لوٹ لئے تھے۔وہ لوگ دیویندر کو زیسٹ گاڑی سے لکھنؤ لا رہے تھے، اسی دوران مجیٹھا گاؤں کے پاس دیویندر گاڑی سے اتر کر بھاگنے لگا۔سبھوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ تمام افراد فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی: 6 پمپ آپریٹرز میں تقرری نامہ تقسیم

جمعہ کو پولیس نے ہمانشو، اجیت اور ویرو کو بھان مؤپلیا کے پاس سے گرفتار کر لیا جبکہ رنجیت ابھی بھی فرار ہیں۔ ثبوت کے مطابق شیوم اپنے نانیہال میں رہتا ہے۔ دیویندر اس کا چچا زاد مامو ہے۔ شیوم کا دیویندر سے اس کی نانی کے زیور کے بٹوارے کو لیکر تنازع ہوا تھا۔ شیوم اور انل ایک ہی گاؤں کے ہی ہیں اور دوست ہیں۔ انل کچھ روز قبل روزگار کی تلاش میں لکھنؤ گیا تھا۔وہاں اس کی ملاقات ہمانشو، اجیت اور ویرو سے ہوئی۔ عیاشی کے لیے پیسوں کی ضرورت ہونے پر انہوں نے اس واردات کو انجام دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details