ریاست اترپردیش کے ایٹہ میں ایک انتخابی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ کھوکھلی دوستی کرنے والوں سچ آپ اچھی طرح جانتے ہیں۔ ایک دوستی(ایس پی۔ کانگریس اتحاد) اس وقت ہوئی، جب یوپی میں اسمبلی انتخابات چل رہے تھے، لیکن الیکشن کے بعد یہ دوستی دشمنی میں تبدیل ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ اب ایس پی۔بی ایس پی اتحاد ہوا ہے، اس کے ختم ہونے کی تاریخ بھی طے ہے۔ یہ فرضی دوستی بھی 23 مئی کو ختم ہو جائے گی۔