اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lok Sabha Bypolls: پولیس کے ذریعہ ووٹرز کو روکے جانے پر سخت نظر آئے اعظم خان

لوک سبھا کے ضمنی انتخاب کے لیے اترپردیش کے رامپور میں آج پولنگ ہوئی، جہاں دن بھر پولیس ووٹرز پر کافی سخت نظر آئی۔ وہیں رکن اسمبلی اعظم خان جب اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے پولنگ بوتھ پہنچے تو وہاں موجود پولیس پر انہوں نے سخت الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ووٹ کرنے کس طرح پہنچیں؟ محلے کی خواتین ووٹ کرنے کے لئے پہنچ رہی ہیں تو پولیس ان کو وہاں آنے سے روک رہی ہے۔ Lok Sabha Bypolls

پولیس کے ذریعہ ووٹرز کو روکے جانے پر سخت نظر آئے اعظم خان
پولیس کے ذریعہ ووٹرز کو روکے جانے پر سخت نظر آئے اعظم خان

By

Published : Jun 23, 2022, 10:06 PM IST

رامپور:لوک سبھا کے ضمنی انتخاب کے لیے سماجوادی پارٹی رہنماء اور رکن اسمبلی محمد اعظم خان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے پولنگ بوتھ پہنچے۔ اس دوران وہ وہاں موجود افسران اور پولیس فورسز کو دیکھ کر بھڑک گئے۔ اعظم خان نے پولیس پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ صبح سے پولیس نے ضلع بھر میں دہشت مچا رکھی ہے جس کے ڈر کی وجہ سے لوگ گھروں سے ووٹ کرنے کے لیے نہیں نکل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا اس طرح سے ووٹنگ کرائی جاتی ہے؟

پولیس کے ذریعہ ووٹرز کو روکے جانے پر سخت نظر آئے اعظم خان

اعظم خان نے کہا کہ جب پولیس محلوں کے ناکوں پر کھڑی ہوگی تو کس طرح لوگ ووٹ کرنے آئیں گے۔ انہوں نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دکھائیے ان پولیس والوں کہ کس طرح سے یہاں کڑے ہیں۔ واضح رہے کہ لوک سبھا کے ضمنی انتخاب کے لیے صبح سے جب ووٹنگ شروع ہوئی تو شام تک بہت ہی سست ووٹنگ فیصد رہا۔ اس دوران کئی مقامات پر پولیس کی جانب سے ووٹرز پر کافی سختیاں بھی کی گئیں اور ووٹرز کو مختلف قسم کی خامیاں بتاکر واپس بھی کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ اعظم خان اور سماجوادی پارٹی امیدوار پولیس کے اس رویہ سے کافی ناراض نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: Rampur Bypoll: رامپور ضمنی الیکشن میں ووٹرز میں جوش کی کمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details