اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیوبند میں لوک دل نے خواتین کے احتجاج کی حمایت کی - لوک دل نے خواتین کے احتجاج کی حمایت کی

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں راشٹریہ لوک دل کے عہدیداران نے دیوبند کے عیدگاہ میدان پہنچ کر خواتین کے احتجاج کو اپنی حمایت دیتے ہوئے بی جے پی حکومت پر جم کر نشانہ سادھا۔

دیوبند میں لوک دل نے خواتین کے احتجاج کی حمایت کی
دیوبند میں لوک دل نے خواتین کے احتجاج کی حمایت کی

By

Published : Feb 4, 2020, 11:57 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 5:25 AM IST

لوک دل کے قومی جنرل سکریٹری چودھری ارجن سنگھ،صوبائی سکریٹری چودھری دھیر سنگھ، صوبائی سکریٹری اور ضلع صدر راو قیصر سلیم نے دیوبند کے عیدگاہ میدان پہنچ کر خواتین کی اس تحریک کو اپنی حمایت دی۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی ان کی پارٹی کی خواتین سیل بھی اس تحریک میں خواتین کے ساتھ آکر اس کا حصہ بنیں گی۔

دیوبند میں لوک دل نے خواتین کے احتجاج کی حمایت کی
دیوبند میں لوک دل نے خواتین کے احتجاج کی حمایت کی

انہوں نے کہا کہ لکھنؤ، دہلی اور دیوبند سمیت ملک میں جہاں جہاں بھی اس طرح کے احتجاج ہو رہے ہیں لوک دل ان کو پوری حمایت کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اعلیٰ کمان کی ہدایت پر یہاں پہنچے ہیں اور وہ شاہین باغ بھی گئے تھے، مودی حکومت نے جو قانون بنایا ہے وہ آئین کے خلاف ہے، اس لیے حکومت کو اپنی ضد چھوڑ کر ان احتجاج کرنے والے لوگوں سے بات کرنی چاہئے۔

دیوبند میں لوک دل نے خواتین کے احتجاج کی حمایت کی

چودھری ارجن سنگھ نے کہا کہ خواتین کا احتجاج پوری طرح درست ہے۔ یہ حکومت اصل مسائل سے ذہن بھٹکانے کے کے لیے عوام کو سڑکوں پر لا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت پوری طرح ناکام ہے، اس لیے اس قسم کے قانون لاکر عوام کو اور ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 5:25 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details