علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے آج دواخانہ طبیہ کالج (ڈی ٹی سی) کا 70 سال پرانا لوگو تبدیل کرکے نیا لوگو جاری کیا ہے۔ اس دوران وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے نئے لوگو کو جاری کرتے ہوئے کہا "دنیا بھر میں قدرتی اجزاء پر مبنی مصنوعات اور یونانی ادویات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، نیا لوگو ہماری ادویاتی مصنوعات کو دوسروں سے منفرد بنانے پر مرکوز ہے"۔
دواخانہ طبیہ کالج کی ممبر انچارج پروفیسر سلمیٰ احمد نے کہا کہ "دواخانہ طبیہ کالج کی مصنوعات کو طویل مدت کی کامیابی کے لیے کافی تحقیق کی گئی ہے۔ ادویات کی از سرِنو برانڈنگ کا عمل ایک خوشگوار کوشش ہے جو ہمارے برانڈ کو بازار میں مزید مستحکم کریں گی"۔
اے ایم یو دواخانہ طبیہ کالج کا لوگو تبدیل کیا گیا اے ایم یو دواخانہ طبیہ کالج کا لوگو تبدیل کیا گیا اے ایم یو دواخانہ طبیہ کالج کا لوگو تبدیل کیا گیا پروفیسر سلمیٰ احمد نے مزید کہا کہ " نیا لوگو متن اور تصویر کا مجموعہ ہے۔ متن، ڈی ٹی سی جو اپنی کمپنی کے بارے میں بتاتا ہے اور دوسری تصویر جس میں پتہ دکھایا ہے جو ہماری مارکیٹنگ ٹیم نے بہت سوچ سمجھ کر بنایا ہے۔ نئے لوگو میں پتے کے ساتھ کھرل کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ کھرل جو ہم لوگ دوائی اور جڑی بوٹیوں کو پیسنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
پروفیسر سلمیٰ احمد نے مزید کہا کہ 70 سال بعد ہم لوگوں نے 'دواخانہ طبیہ کالج کے لوگو' کو تبدیل کیا ہے جس کا مقصد کمپنی کو ایک نئی اور تازہ شکل دینا ہے۔
مزید پڑھیں:اے ایم یو: صدسالہ خصوصی شمارہ 'یونیورسٹی گزٹ' کے اعتراض پر وضاحت
دواخانہ طبیہ کالج کا نیا لوگو ڈیزائن کرنے والی چار رکنی ٹیم کے ایک رکن محمد شارق اعظم نے بتایا کہ' ہم لوگوں نے موجودہ لوگو پر دواخانہ طبیہ کالج جو ایک بڑا نام تھا اس کو چھوٹا کرکے ڈی ٹی سی کیا ہے۔ میں نے اور دیگر ٹیم کے ارکان نے اس کو بہت محنت سے ڈیزائن کیا ہے ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہمارے لوگو کو خود وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے جاری کیا ہے۔
اے ایم یو دواخانہ طبیہ کالج کا موجودہ 70 سال پرانے لوگو کو تبدیل کرکے نئے لوگو کی ریلیز کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور سمیت رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) فینانس آفیسر، پروفیسر ایس ایم جاوید اختر اور دواخانہ طبیہ کالج کے اہلکار شریک ہوئے۔