پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاب گڑھ ضلع کے تھانہ آسپور دیوسرہ پولیس نے آسپور دیوسرہ بلاک پرمکھ کے قافلے کے ساتھ گووند پور آئے پرمکھ سمیت پچیس افراد کے خلاف لاک ڈاوُن کی خلاف ورزی کا کیس درج کیا ہے۔
لاک ڈاؤن خلاف ورزی کا مقدمہ درج - ایس ایچ او سنیل کمار سنگھ
بلاک پرمکھ سمیت پچیس افراد کے خلاف لاک ڈاوُن کی خلاف ورزی کا کیس درج

لاک ڈاؤن خلاف ورزی کا مقدمہ درج
ایس ایچ او سنیل کمار سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ روز گووند پور میں دو فریقوں میں مارپیٹ ہوئ تھی ۔اس دوران بلاک پرمکھ سبھاپتی یادو اپنے حامیوں کے ساتھ ایک فریق پٹیل کے یہاں گووند پور آئے تھے ۔
مذکورہ معاملے میں بلاک پرمکھ سبھاپتی یادو سمیت پچیس افراد کے خلاف لاک ڈاوُن کی خلاف ورزی کے علاوہ دیگر دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ۔