لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے ہفتہ کو وبائی ایکٹ کے تحت ادھر ادھر تھوکنے،چہرہ نہ ڈھکنے اور دیگر لاک ڈاؤن اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دینے کے لئے نئی گائیڈ لائنس جاری کی ہیں۔
پرنسپل سکریٹری امت موہن پرساد نے بتایا کہ عوامی مقامات پر تھوکنے اور چہرے کو نہ ڈھکنے والوں سے اب 100 سے 500 روپئے کا جرمانہ وصولا جاسکتا ہے۔اس طرح سے لاک ڈاؤن کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں پہلی بار 100 تا 500 روپئے اور دوسری بار میں 500 تا 1000 روپئے تیسری بار میں 1000 سے زیادہ جرمانہ دینا ہوگا۔
پرساد نے بتایا کہ حکومت نے موٹر سائیکل پر دو افراد کے سواری پر بھی پابندی عائد کردی باجود اس کے اگر کوئی شخص اس کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا تو پہلی بار میں اسے 250 روپئے ،دوسری بار میں 500 روپئے اور تیسری دفعہ میں 1000روپئے اور اس کے بعد اس کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔