اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: وزیراعلی یوگی کے ہدایات کے بعد آمدورفت بند - لاک ڈاؤن کی خبر

ریاست اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ریاست میں مسافروں کی آمد و رفت پر مکمل پابندی لگانے کا حکم جاری کیا ہے تو وہیں ضلع رامپور کی شاہراہ پر بھی آمد و رفت پوری طرح سے بند ہے۔

passengers not allowed to enter in up due to coronavirus
وزیر اعلی یوگی کے ہدایات کے بعد آمد و رفت بند

By

Published : Mar 30, 2020, 11:50 PM IST

ملک میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کے بعد دہلی اور دیگر مقامات سے مزدور طبقہ اپنے گھروں کی جانب چل کوچ کرنے لگے۔ ان کے گھر جانے کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔

وزیر اعلی یوگی کے ہدایات کے بعد آمد و رفت بند

ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے اپنی ریاست میں مسافروں کی آمد پر مکمل باندی لگانے کا فرمان جاری کیا ہے تو اسی کے پیش نظر ضلع رامپور کی شاہراہ پر بھی آمد و رفت نہ کے برابر نظر آئی۔

کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس درمیان تمام کام بند ہو جانے کے سبب ہزاروں کی تعداد میں مزدور طبقہ سیکڑوں میل دور اپنے گھروں کے جانب روانہ ہونے لگے۔

بس اسٹیشن سے لے کر قومی شاہراہوں پر انسانی سروں کی ایسی قطاریں بنیں کہ ارد گرد کی ریاستوں کے اضلاع کے باشندوں میں کورونا وائرس کا خوف مزید بڑھ گیا ہے۔

ادھر لوگوں نے سوالات کھڑے کرنا شروع کر دیے ہیں کہ جس کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک جگہ جمع ہونے سے روکنے کے لیے حکومت نے لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے، تو اتنی بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں کو روانہ ہوئے ہیں تو کیا ا سے کورونا وائرس کو پھیلنے میں تقویت نہیں ملے گی؟

یہی وجہ ہے کہ اترپردیش حکومت نے آئندہ کے لیے لاک ڈاؤن کے درمیان ریاست کے تمام اضلاع میں باہری اضلاع سے آنے والے لوگوں پر مکمل روک لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلی کے فیصلے کے بعد جہاں آج باہری اضلاع سے آنے والے مسافروں میں کمی نظر آئی تو وہیں رامپور انتظامیہ بھی اس معاملے میں آج کافی مستعد نظر آئی۔ اس دوران جو بھی تھوڑے بہت لوگ رامپور ضلع میں داخل ہوئے تو پہلے ان کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور ان کو سینیٹائز کرکے ان کے گھروں کے لیے رخصت کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details