اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: لاک ڈاؤن کا ملا جلا اثر، بازاروں میں عوام کی بھیڑ - لاک ڈاؤن کا ملا جلا اثر

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں لاک ڈاؤن کے درمیان بھی دوکانیں کھلی ہیں اور عوام کی زبردست بھیڑ دیکھی جا رہی ہے۔

lockdown mixed effect, crowds of people in the markets in rampur uttar pradesh
رامپور میں لاک ڈاؤن کا ملا جلا اثر، بازاروں میں عوام کی بھیڑ

By

Published : Mar 24, 2020, 9:30 PM IST

کورونا وائرس کے خطرات کو دیکھتے ہوئے حکومت ہند نے آمد و رفت اور بھیڑ بھاڑ والے بازاروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وہیں ریاست اترپردیش کے دیگر اضلاع کے ساتھ ہی رامپور میں بھی ضروری اشیاء کی دوکانوں کو چھوڑ کر پورے ضلع میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا۔ لیکن کچھ ایک بازار کو چھوڑ کر زیادہ تر دوکانداروں نے اپنی منمانی کرتے ہوئے دوکانوں کو پورے دن کھول کر رکھا ہے۔ جس سے بازار میں کافی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے۔

رامپور میں لاک ڈاؤن کا ملا جلا اثر، بازاروں میں عوام کی بھیڑ

پورے ملک کے ساتھ رامپور میں بھی جنتا کرفیو کافی کامیاب رہا لیکن آج انتظامیہ کی جانب سے جب ضروری اشیاء کی دوکانوں کو چھوڑ کر رامپور میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تو پورے ضلع میں اس کا ملا جلا اثر دکھائی دیا۔

اس دوران جہاں کچھ دوکانداروں نے اپنی دوکان کھولے رکھنے کے لیے یہ دلیل دیتے نظر آئے کہ نو راتری کی پوجا جاری ہے، اس لیے وہ پوجا کے سامان کی وجہ سے دوکان کھول رہے ہیں تو وہیں جب ہم نے کاسمیٹکس کے دوکان مالک سے ان کی دوکان کھولے رکھنے کی وجہ جانی تو ان کا کہنا تھا کہ ان کی دوکان میں ڈیٹال صابن، ہینڈ واش اور سینیٹائزر ہیں۔ اس وجہ سے وہ اپنی دوکان کھولے ہوئے ہیں۔

وہیں مسٹن گنج کے گپتا الیکٹرانکس جو اپنی مکمل دوکان کھولے بیٹھے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف صفائی کرنے آئے تھے ابھی بند کر دیں۔

اسی طرح سے کچھ دیگر دوکاندار بھی اپنی اپنی کھلی دوکانوں کی مختلف دلیلیں دے رہے تھے۔

اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دوکاندار کورونا جیسی مہلک بیماری کو لے کر کتنے سنجیدہ ہیں اور کس طرح سے حکومت اور ضلع انتظامیہ کے لاک ڈاؤن کا مذاق بنا رہے ہیں۔

وہیں بازار میں کچھ ایسے دوکاندار بھی شکایت کرتے نظر آئے جو کہہ رہے تھے کہ ہم لوگوں نے تو اپنی دوکانیں بند کرلی ہیں لیکن پولیس اہلکار اپنی متعصبانہ روش اختیار کرتے ہوئے کچھ دوکانوں کو بند نہیں کرا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون پر عمل سبھی کو کرنا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details