اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاجر مزدوروں کی جدوجہد جاری - مزدوروں کا اپنے آبائی شہر پہنچنے کی جدوجہد

مہاجر مزدوروں کا کہنا ہے کہ 'کورونا وائرس سے موت بھلے ہی ہو جائے لیکن سینکڑوں میل کا سفر، بھوک اور پیاس کی شدت ہمیں کورونا سے پہلے ہی مار ڈالے گی۔'

لاک ڈاؤن: مہاجر مزدوروں کا اپنے آبائی شہر پہنچنے کی جدوجہد
لاک ڈاؤن: مہاجر مزدوروں کا اپنے آبائی شہر پہنچنے کی جدوجہد

By

Published : Jun 3, 2020, 2:24 PM IST

Updated : Jun 3, 2020, 5:02 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے مارچ میں کورونا وائرس کے پیش نظر 21 دنوں کے لیے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم کے اعلان کے بعد عوام میں افراتفری کا ماحول ہوگیا، لوگ کھانے پینے کا سامان ضرورت سے زیادہ خریدنے کی غرض سے بازاروں کی جانب دوڑ پڑے۔ اتنا ہی نہیں جن لوگوں کا تعلق گاؤں دیہات سے ہے، وہ بھی شہروں سے اپنے گھروں کی طرف پیدل اور بھوکے پیاسے ہی روانہ ہو گئے۔

لاک ڈاؤن: مہاجر مزدوروں کا اپنے آبائی شہر پہنچنے کی جدوجہد

اترپردیش کے دارلحکومت لکھنو کے چار باغ بس اسٹیشن اور ریلوے اسٹیشن پر ایسے لوگ پہنچے جو گورکھپور، بستی، رامپور اور دیگر شہروں سے پیدل یا دوسری سواریوں سے یہاں آئے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران گورکھپور سے آئے ہوئے محمد وسیم نے بتایا کہ وہ بس کے ذریعے لکھنؤ پہنچے ہیں، اس کے لئے انہوں نے 368 روپے بطور کرایہ ادا کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ریاستی حکومت نے سبھی اضلاع کے افسران کو واضح طور پر ہدایت دی ہے کہ جو لوگ پھنسے ہوئے ہیں، انہیں مفت میں ان کے آبائی وطن بسوں سے بھیجا جائے۔

ایک عمر دراز خاتون نے بات چیت کے دوران بتایا کہ وہ بستی ضلع سے بس کے ذریعے لکھنؤ پہنچی ہیں، اب وہ جھانسی جانا چاہتی ہیں لیکن یہ ان کی بدقسمتی ہے کہ لکھنؤ سے انہیں نہ تو ٹرین مل سکتی ہے اور نہ ہی بس سے وہ اپنے گاؤں جا سکتی ہیں۔

ایسے میں ان کے سامنے بڑی پریشانی ہے کہ آخر وہ جھانسی کیسے پہنچ پائیں گی؟

حکومت بھلے ہی عوام کی بہتری کے لیے بڑے بڑے اعلانات کریں لیکن انہیں عملی جامہ پہنانے کی ذمہ داری افسران کی ہوتی ہے۔

کورونا وائرس کے سبب عوام مفلسی میں جی رہے ہیں، وہیں ان سے کرایہ وصول کر کے ان کی کمر توڑنے کا کام کیا جا رہا ہے۔

Last Updated : Jun 3, 2020, 5:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details