وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پورے ملک میں کورونا وائرس کے پین نظر لاک ڈاؤن جاری کیا گیا پے. ساتھ ہی وزیر اعظم نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک دوسرے سے دوری بنا کر رکھیں۔
وہیں دوسری جانب گوتم بدھ نگر کے رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما سارے احکام اور قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے کھلے عام سیاسی کھچڑی بانٹنے نوئیڈا کے سیکٹر 8 واقع بانس بلی مارکیٹ پہنچے۔
ملک میں لاک ڈاؤن کے درمیان سیاسی کھچڑی۔ویڈیو کھچڑی کو دیکھتے ہوئے سینکڑوں لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی ، موقع پر موجود لوگوں نے جب سوشل ڈسٹینسنگ کی بات کہی تو رہنما کھچڑی اور اپنے لوگوں کو لے کر گھرچلے گئے۔
ملک میں لاک ڈاؤن کے درمیان سیاسی کھچڑی وہاں موجود لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی، موقع پر پہنچی پولیس نے لوگوں کو باہر سے اندر جانے کی ہدایت دی۔
وہیں اس سلسلے میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی جانکاری لوکل انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے ایک رپورٹ حکومت کو بھیجی گئی ہے۔