کورونا انفیکشن جہاں دنیا بھر میں ہلاکتوں کا باعث بن رہا ہے۔ وہاں اس نے کروڑوں انسانوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔
کورونا کے مریض جان کی بازی بھی ہار رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے نوجوان، بوڑھے، بچے اس کے خطرات کے باعث نفسیاتی اور ذہنی الجھنوں کا شکار بھی ہو رہے ہیں۔ اس نفسیاتی اور ذہنی دباؤ کے باعث ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں گزشتہ دو دنوں میں تین خودکشیاں ہوئی ہیں۔
لاک ڈاؤن سے ذہنی اور نفسیاتی دباؤ میں اضافہ، دو دن میں تین افراد نے کی خودکشی آج سیکٹر 49 تھانہ کے تحت سالار پور گاؤں میں ایک 45 سالہ شخص نے گلے میں پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔ اترپردیش کے بدایوں ضلع کا رہنے والا راجیش شہر نوئیڈا میں نوکری کرتا تھا۔ لیکن وہ لاک ڈاؤن سے ذہنی الجھن کا شکار تھا جو اس کی خودکشی کا باعث بنا۔ جبکہ ایک دن قبل ایک ضعیف شخص نے ذہنی اور نفسیاتی الجھن کی وجہ سے سوسائٹی کی 9ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
لاک ڈاؤن سے ذہنی اور نفسیاتی دباؤ میں اضافہ، دو دن میں تین افراد نے کی خودکشی دریں اثنا تھانہ بسرکھ کے گاؤں ملک لچھی کا رہنے والا پنٹو نامی نوجوان نے پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کو انجام دیا۔ پولیس کے مطابق 65 سالہ شخص شوگر کا مریض تھا اور کنبہ کے افراد کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث گھر میں رہنے سے ذہنی تناؤ میں تھا۔ پنٹو نامی نوجوان نے لاک ڈاؤن سے پریشان ہو کر اپنے گھر میں پنکھے سے پھندا لگا کر خود کشی کرلی ۔ جو اترپردیش کے پرتاپ گڑھ کا رہنے والا تھا۔