ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی کے مسلم اکثریتی علاقہ دال منڈی میں اترپردیش پولیس کے دو اہلکاروں کی نگرانی میں ایک مٹھائی کی دوکان کھلی ہوئی کیمرے میں قید ہوگئی۔
کیا کورونا وائرس مسلم سماج کو نہیں ہوگا؟ خیال رہے کہ یوگی حکومت نے پولیس کو غیر ضروری دوکان بند کرانے کے لیے سخت احکامات دیا ہے۔ اس کے باوجود پولیس کی اس نوعیت کی حرکت سامنے آرہی ہے۔
کیا کورونا وائرس مسلم سماج کو نہیں ہوگا؟ اس کے علاوہ اشفاق نگر میں بھی نوجوان سڑکوں پر گھومتے نظر آئے۔
بیشتر لوگوں کا خیال ہے کہ موت اور زندگی کا مالک صرف اللہ ہے۔
کچھ لوگوں نے کہا کہ وارانسی میں کورونا وائرس کا مریض نہیں ہے۔ اس لیے یہاں کے لوگوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
کیا کورونا وائرس مسلم سماج کو نہیں ہوگا؟ کچھ لوگوں نے کہا کہ ان لوگوں کی کام کرنے کی عادت ہے اس وجہ سے باہر نکل رہے ہیں۔ وہیں بعض افراد نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے نظریات سے بھارتی سماج کے لیے خطرناک ہے۔ احتیاطی تدابیر ہر فرد پر لازم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بیشتر شہروں میں مساجد میں نماز پڑھنے سے بھی منع کیا گیا ہے تاکہ سماجی دوری برقرار رہے۔