اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لیے پولیس مستعد

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں دو روز کی ہفتہ وار بندی کو مکمل طور سے کامیاب بنانے کے لیے پولیس اتوار کو مستعد نظر آئی۔

lockdown in barabanki
لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لیے پولیس مستعد رہی

By

Published : Jul 19, 2020, 6:49 PM IST

پولیس نے سڑک پر نکلنے والوں کی تلاشی لی اور ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی، جس سے کورونا وائرس کی چین کو توڑنے میں انتظامیہ کی مدد کی جا سکے۔

دیکھیں ویڈیو

اتوار کے روز شہر کے تمام چوراہوں پر پولیس مستعدی کے ساتھ لگی رہی۔ بے وجہ گھر سے نکلنے والوں کو پولیس سمجھا کر گھر واپس بھیجتی رہی۔ تو وہیں موٹر سائیکل پر بغیر ہیلمیٹ یا بغیر ماسک لگائے نکلے والے افراد کا پولیس نے چالان بھی کاٹا۔

صرف ہنگامی صورتحال میں اور ضروری کاموں سے نکلنے والوں کو پولیس نے مکمل طور سے مطمئن ہونے کے بعد ہی جانے دیا۔

اس دوران ایس پی ڈاکٹر اروند چترویدی نے خود پٹیل تراہے پر کھڑے ہوکر لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔

انہوں نے بتایا کہ، 'پولیس مکمل طور سے مستعد ہے اور اس انفیکشن کی چین کو توڑنے میں وہ انتظامیہ کے ساتھ ہیں۔'

انہوں نے بتایا کہ، 'کورونا سے نپٹنے کے لیے پولیس آفس کو بھی سینیٹائز کرایا جا رہا ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ، 'کورونا مثبت پائے گئے تمام پولیس ملازمین صحت یاب ہو گئے ہیں۔ وہ پیر کے روز سے دفتر واپس آ رہے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details