قابل غور ہے کہ بارہ بنکی شہر سے تقریباً چار کلومیٹر دور واقع سلطانپور گاؤں میں کسان لمبے وقفے سے بھنڈی سمیت مختلف سبزیوں کی کھیتی کرتے آ رہے ہیں۔ شہر کے قریب ہونے کی وجہ سے انہیں بہتر بازار بھی ملتا تھا اور اچھی قیمت بھی۔
بارہ بنکی: سبزی کسانوں کی متعدد مشکلات - اترپردیش نیوز
ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے سبزی کی کھیتی کرنے والے کسانوں کو بھاری نقصان ہو رہا ہے۔ یہاں کے سلطانپور گاؤں میں بھنڈی کی کھیتی کرنے والے کسانوں کو نہ ہی مناسب قیمت مل پا رہی ہے اور نہ ہی بازار جہاں جاکر وہ بھنڈی فروخت کر کے بہتر کمائی کر سکیں۔
کسانوں کو نہیں مل رہی مناسب قیمت
لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے بازاریں بند ہو گئی ہیں اور ان کی فصل کے خریدار باہر سے نہیں آ پا رہے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں اپنی فصل کی مناسب قیمت نہیں مل پا رہی ہے۔
فی الحال ابھی بھنڈی تیار ہونا شروع ہوئی ہے، شروعاتی دور میں بھنڈی کی اچھی قیمت مل جایا کرتی تھی، لیکن اس بار لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھنڈی کی قیمت نہیں مل پا رہی ہے۔ اس کی وجہ سے کسانوں کی مزدوری اور لاگت تک نہیں نکل رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھنڈی فروخت کرنے کے لئے انہیں پہلے سے زیادہ محنت بھی کرنی پڑ رہی ہے۔