اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہوبہ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 15 افراد گرفتار - amroha news

اترپردیش کے ضلع امہوبہ میں شب برات کے موقع پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قبرستان میں فاتحہ پڑھنے گئے 15 افراد کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھی دیا۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 15 افراد گرفتار
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 15 افراد گرفتار

By

Published : Apr 10, 2020, 5:16 PM IST

اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویریندر کمار نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر کے قبرستان میں فاتحہ پڑھنے گئے 15 افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر چل رہے لاک ڈاؤن میں لوگوں کے بلا ضرورت گھر سے نکلنے پر پابندی عائد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کے ساتھ علماء نے اپیل کی تھی کہ شب براء ت کی رات اپنے گھروں میں ہی تنہا عبادت کریں باجود اس کے ان لوگوں نے ساری اپیلوں کو نظر انداز کرتے ہوئے قبرستان کا رخ کیا۔

اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ ضلع ہیڈکوارٹر کے الگ الگ قبرستان میں پکڑے گئے ان افراد پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں آئی پی سی کی دفعہ 188 اور 271 کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ضلع میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر ابھی تک دس سے زیادہ مقدمے درج کر کے 60 سے زیادہ افراد کے خلاف کاروائی کی جا چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details