لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں تمام شعبے متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں اس کے کچھ مثبت اثرات بھی نظر آ رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے درمیان ہم ٹیکنالوبی کا استعمال زیادہ کرنے لگے ہیں۔ اس کی وجہ سے ہم ڈجٹل انڈیا کی جانب تیز رفتار سے بڑھ رہے ہیں۔
ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی کے کچہری میں ضمانتی اپیلیں ان دنوں ای-فائیل کے ذریعہ کی جا رہی ہیں اور ان کی سماعت بھی آن لائن ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ سے مستقبل کے ای-کورٹ کے نظام کا بہترین تجربہ ہو رہا ہے.
بارہ بنکی کی کچہری لاک ڈاؤن میں رعایت کی وجہ سے کھل تو رہی ہے لیکن سماعت صرف ضمانتی درخواست پر ہو رہی ہے. فائیل یا کاغزات کے ذریعے کورونا وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص تک نہ پہنچ سکے، اس کے لئے کورٹ میں ای-فائیل کا نظام کیا گیا ہے۔