اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی میں لاک ڈاؤن کا اثر - اترپردیش کی خبریں

لاک ڈاؤن کے دوران مختلف وجوہات بتاکرلوگ باہر نکل رہے تھے،پولیس اہلکاروں نے انہیں سمجھا کر واپس بھیجا۔

بارہ بنکی میں لاک ڈاؤن
بارہ بنکی میں لاک ڈاؤن

By

Published : Jul 11, 2020, 10:13 PM IST

اترپردیش حکومت کی جانب سے نافذ کئے گئے 55 گھنٹوں کے لاک ڈاؤن کے پہلے دن بارہ بنکی شہر میں اس کا ملا جلا اثر نظر آیا۔

بارہ بنکی میں لاک ڈاؤن

لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہر کی تمام دکانیں بند رہیں، لیکن شہر کی سڑکوں پرلوگوں کی آمد رفت دیکھی گئی۔ شہر کے تمام چوراہوں پر تعینات پولیس کے جوان سڑک پر نکلنے والوں کو سمجھاتے ہوئے نظر آئے۔

صبح سے ہی بازار کی تمام دکانیں بند رہیں۔ اشیائے ضروریہ اور میڈیکل شاپز کی دکانیں کھلی رہیں۔ شہر کے گھنٹا گھر، دھنوکھر، چھایا اور پٹیل تیراہے پر دوکانیں بند تھیں، لیکن مقامی شہریوں کی نقل وحرکت دیکھی گئی۔

لوگ مختلف وجوہات بتاکر باہر نکل رہے تھے اور پولیس کے اہلکار انہیں سمجھا کر واپس بھیج رہے تھے. عوام گھر میں رہیں اس کے لئے چوراہوں پر رکاڈیڈ اپیل، لاؤڈ-اسپیکر سے بجائی جا رہی تھی۔ پولیس اور انتظامیہ کے تمام اہلکار دن بھر شہر میں گشت کرتے ہوئے نظر آئے۔ اس دوران قانون توڑنے والوں کےخلاف کارروائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:کووڈ ٹیسٹنگ مشینز کا افتتاح

ABOUT THE AUTHOR

...view details