نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا میں واقع نوئیڈا اتھارٹی نے سیکٹر 78 میٹرو اسٹیشن کے نیچے آباد جھگیوں کو منہدم کرنے کے نوٹس جاری کیا ہے۔اس سلسلے میں مقامی باشندوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔سینکڑوں لوگوں نے نوٹس کے خلاف احتجاج کیا۔ نوئیڈا صفائی کرمی غریب اُٹھان یونین کے صدر رویندر پردھان نے کہا کہ نوئیڈا اتھارٹی نے نوٹس دیا ہے کہ تمام کچی بستیاں 18 مئی کو منہدم کر دی جائیں گی۔ اس نوٹس کے مدنظر تمام لوگ کچی بستیاں خالی کر دیں۔ اس سلسلے میں پولیس کو کچی آبادیوں میں جا کر جھگیوں کو خالی کرانے کی ہدایات بھی دیں۔
رویندر پردھان نے کہا کہ نوئیڈا اتھارٹی میں کام کرنے والے والمیکی سماج کے تمام جھاڑو دینے والے پچھلے 20 سالوں سے اپنے خاندانوں کے ساتھ یہاں رہ رہے ہیں۔ اس حوالے سے وہ کئی بار دھرنا دے چکے ہیں۔ اس کے بعد بھی اتھارٹی ان کی کچی آبادیوں جھگیوں کو مسمار کرنے پر بضد ہے۔ آج کچی آبادی کے سینکڑوں مکین سیکٹر 78 میں میٹرو اسٹیشن کے نیچے دھرنے پر بیٹھ گئے اور اتھارٹی کے اس حکم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔