پولیس نے کہا کہ بی جے پی کارکن کے قتل کے معاملے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور مزید دو افراد اب بھی فرار ہیں۔
اترپردیش کے ڈی جی پی، او پی سنگھ نے کہا کہ' یہ معاملہ مقامی سیاسی حریفوں کے مابین رنجش کا ہے۔'

واضح رہے کہ گذشتہ روز سریندر سنگھ کو ان کے گھر کے باہر موٹر سائکل پر سوار حملہ آوروں نے گولی مار دی جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرورں نے مردہ قرار دیا۔
پولیس نے ابتدائی طور پر کہا کہ سریندر سنگھ کے قتل کی وجہ ذاتی دشمنی ہوسکتی ہے لیکن مقتول کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ یہ سیاسی قتل ہے۔
سمریتی ایرانی اتوار کے روز امیٹھی پہنچیں اور سریندر سنگھ کے آخری رسومات میں حصہ لیا۔ امیٹھی کی نو منتخب رکن پارلیمان نے یقین دہائی کرتے ہوئے کہا کہ قتلوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔