اردو

urdu

ETV Bharat / state

موبائل چارجنگ کے لیے قطار - ای ٹی وی بھارت

ایک ایسا ریلوے اسٹیشن جہاں پر مقامی لوگ موبائل چارجنگ کے لیے لمبی قطاریں لگا رہے ہیں، موبائل چارج کرنے کو لے کر نوک جھونک بھی ہو رہی ہے۔

موبائل چارجنگ کے لیے قطار

By

Published : Jul 13, 2019, 12:31 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع گونڈا میں گزشتہ دو دنوں سے بجلی نہ ہونے کے سبب وہاں کے مقامی لوگ پاس کے مسکنوا نامی ریلوے اسٹیشن پر موبائل چارجنگ کرنے پہنچ رہے ہیں۔

اس درمیان کچھ لوگ آپس میں چارجنگ کے مسئلے کو لےکر جھگڑ پڑے، لوگوں نے سمجھا بجھا کر حالات کو قابو میں کیا۔

موبائل چارجنگ کے لیے قطار

وہاں کے مقامی شخص شیلیندر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ضلع میں مسلسل دو دن بارش کے سبب بجلی ندارد ہے، بجلی کے کھمبے گر پڑے ہیں۔
لوگ گرمی کو کسی طرح برداشت تو کر رہے لیکن رابطے کے لیے موبائل ضروری ہے تو اس کی چارجنگ کے لیے لوگ پاس کے مسکنوا اسٹیشن پہنچ رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details