مرکزی حکومت کی جانب سے چھوٹے کاروباریوں کے لئے اعلان کئے گئے خصوسی مالی پیکج کے 24 گھنٹوں کے اندر اترپردیش حکومت نے جمعرات کو 2002 کروڑ روپئے روپئے کا قرض ریاست کے بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانی درجے کے کارباریوں میں تقسیم کا اعلان کیا۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو ایک کلک پر آن لائن دو ہزار سے لے کر دو کروڑ روپئے کے قرض دے کر ’روزگار سنگم آن لائن میلہ‘ کی شروعات کی ہے۔
اس کے ساتھ ہی چھوٹے کاروباریوں کو ایک کلک کے ساتھ 2002 کروڑ روپئے کے قرض فراہم کرنے والا اترپردیش ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔
جمعرات کو شروع ہوئے قرض میلے کے دوران قرض کی پوری رقم ایک مشت کاروباریوں کے بینک اکاونٹ میں ٹرانسفر کر دی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ پہلی بار ہے جب 56754 کاروباریوں کو 2002 کروڑ روپئے کا قرض ایک بار میں دیا گیا ہے۔