اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں دو روز قبل کھیت میں ہو رہی ایک شراب پارٹی کے دوران ایک 16 سالہ نوجوان پرنس گولی مار دی گئی۔ گولی مارنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
دراصل معاملہ مظفر نگر کے نئی منڈی تھانہ علاقے کے گاؤں بلاسپور کا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم وجوہات کی وجہ سے پرنس کو گولی مار دی گئی۔
وہیں، پرنس کو زخمی حالت میںعلاج کے لیے ضلع اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس واقعہ کے بعد پورے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔