اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: پڑھائی کی عمر میں ننھی لڑکی کے ہاتھوں میں ترازو - میہر جہاں

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ایک 11 برس کی معصوم لڑکی سبزی کا ٹھیلا لگا کر اپنے کنبے کی کفالت کر رہی ہے۔

image
image

By

Published : May 13, 2020, 10:26 PM IST

اس ننھی سے عمر میں یہ لڑکی اس شدید دھوپ میں کوسوں دور ٹھیلا دھکیل کر سبزی فروخت کرنے جاتی ہے. تب جا کر اس کے گھر کے آٹھ افراد کا پیٹ پلتا ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس لڑکی کو اب اور زیادہ محنت کرنی پڑ رہی ہے۔

گیارہ برس کی اس لڑکی کا نام میہر جہاں ہے جو بارہ بنکی شہر کے آواس وکاس میں واقع کاشی رام کالونی میں رہتی ہے، میہر کے والد جو خود سبزی فروش تھے، ان کا انتقال گزشتہ برس 21 دسمبر کو ہوا تھا۔

میہر جہاں کل سات بھائی بہن ہیں. میہر سے بڑی تین بہنیں ہیں جو سماج کے ڈر سے کہیں جا نہیں سکتیں۔

معصوم لڑکی سبزی کا ٹھیلا لگا کر اپنے کنبے کی کفالت کر رہی ہے

میہر جہاں سے چھوٹے بھائی بہن اس عمر میں نہیں ہیں کہ وہ کوئی کام کر سکیں اس لیے میہر جہاں کو یہ کام کرنا پڑ رہا ہے۔ لڑکی ہو کر میہر متعدد رسک اٹھاکر شدید دھوپ میں سبزی فروخت کرنے جاتی ہے۔

اس سے قبل میہر رات ایک بجے منڈی سے سبزی خریدنے جاتی ہے کیوںکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے منڈی اسی وقت لگائی جارہی ہے۔

میہر جہاں کا کام متاثر نہ ہو اس لیے اس کے غیر مسلم پڑوسی بھی پوری مدد کرتے ہیں جو سبزی خریدوانے سے لے کر پھیری تک کی مدد کرتے ہیں۔

خاص بات یہ ہے کہ اس کام میں مجبوری کی وجہ سے نہ تو میہر کو اور نہ ہی اس کی والدہ کو خوف محسوس ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details