ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے علاقے لکرا میں رہنے والی نمیرہ خالد آج اسلامی واقعات اور سچی کہانیوں پر ویڈیو بنانے کے سبب مشہور ہو رہی ہیں۔
ننھی نمیرہ نے اسلامی اور دین کے عنوان پر متعدد ویڈیوز بنائے ہیں اور انہیں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیا جس کی وجہ سے آج انہیں نہ صرف امروہہ بلکہ دور دراز کے علاقوں میں بھی جانا جاتا ہے اور ان کے اس کام کی بھی کافی تعریف کی جاتی ہے۔
نمیرہ خالد کی 50 سے زیادہ ویڈیوز اس وقت سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جا چکی ہیں۔
نمیرہ خالد نے اس تعلق سے کہا کہ وہ اسلامی معاملہ پر ویڈیوز بنانا پسند کرتی ہیں اور ان کے ویڈیو بنانے کا مقصد نماز، قرآن اور اسلام کے ذریعے بچوں اور بڑوں کے درمیان محبت پیدا کرنا ہے۔