سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنیل کمار سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ نیشنل ہائی وے۔91 پر سنا نہر پل کے نزدیک پلوا تھانہ انچارج انسپکٹر راجیو کمار بدھ کی رات پولیس ٹیم کے ساتھ چیکنگ کررہے تھے۔ اسی دوران سکندراراؤ کی جانب سے آرہے ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ پولیس نے ٹرک سے 950 پیٹی شراب ضبط کرنے کے علاوہ دو فرضی نمبر کے پلیٹ بھی برآمد کئے ہیں۔
ایٹہ: 30لاکھ روپے کی شراب ضبط، دو گرفتار - loquor recovered at ata
اترپردیش کے ضلع ایٹہ میں پولیس نے پنجاب سے اسمگلنگ کر کے کانپور لے جائی جارہی شراب کی 950 پیٹیاں برآمد کی ہیں۔ ضبط شراب کی قیمت 30 لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے۔
شراب ضبط، دو گرفتار
انہوں نے بتایا کہ موقع سے مشتاق علی اور گردیپ سنگھ باشندہ کامی کھرد پٹیالہ پنجاب کو گرفتا رکیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمین نے بتایا کہ وہ دوسری ریاست سے سستی قیمتوں میں شراب خرید کر اترپردیش اور دیگر ریاستوں میں مہنگی قیمتوں پر فروخت کرتے ہیں۔ گرفتارملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔