اردو

urdu

ETV Bharat / state

آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے بیداری پروگرام - اترپردیش نیوز

بہار اوار اترپردیش کے کچھ اضلاع میں زبردست بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے سینکڑوں افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ جس سے بچاؤ کے لیے حکومت کی جانب سے بیداری پروگرام چلایا گیا ہے۔

lightning
فائل فوٹو

By

Published : Jul 5, 2020, 3:21 PM IST

وہیں ماہرین ماحولیات کہتے ہیں کہ زمین کی گرمی میں اضافہ قدرتی آفات کی تعداد اور شدت میں بھی اضافے کا سبب بنتا ہے۔

حالیہ تحقیق کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث مستقبل قریب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اضافہ ہو جائے گا۔

حالیہ دنوں جو آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں، وہ اس کی تصدیق کرتے ہیں۔ لہذا حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس سے بچاؤ کی تدابیر اور آگاہی سے لوگوں بیدار کیا جائے۔

مزید پڑھیں:

بھوجپور: آسمانی بجلی گرنے سے 7 افرادجاں بحق

حکومت کی جانب سے آسمانی بجلی سے عوام کو بچانے کے لئے بیداری پروگرام چلایا گیا ہے۔ جو تمام اضلاع کے ڈی ایم وار روم کے ذریعے شہریوں کو بھیجا جا رہا ہے تاکہ اس حوالے سے عوام احتیاطی اقدامات اٹھا سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details