اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہردوئی: گھنٹوں تک بجلی سپلائی منقطع، ذمہ داران کا بے تکا جواب - صحت

ملک میں صحت اور تعلیم کو لے کر جدوجہد آزادی کے بعد سے ہی ہوتی رہی ہے ،تمام سیاسی جماعتوں نے اس نظام کو بہتر بنانے کے وعدے اور دعوے کیے لیکن آج بھی حالات جوں کی توں ہے۔

گھنٹوں تک بجلی سپلائی منقطع

By

Published : Aug 9, 2019, 8:47 PM IST

اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے سرکاری ہسپتالوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی گلُ رہتی ہے، لیکن اس بار بجلی کی قلت دور کرنے کے لیے ہسپتال کا جرنیٹر بھی نہیں چلایا جا رہا ہے۔

جس کے سبب بخار میں مبتلا چھوٹے بچوں اور دیگر مریضوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

متاثرہ مریضوں نے اس بات کی شکایت جب اسپتال انتطامیہ سے کی تو انتظامیہ نے انھیں عجیب و غریب جواب دیتے ہوئے اپنا پلہ جھاڑ لیا۔

اسپتال کے ذمہ داروں کا کہنا تھا کہ بچوں کو گیلے کپڑوں سے پوچھتے رہئے لہذا انہیں گرمی نہیں لگے گی۔

گھنٹوں تک بجلی سپلائی منقطع

ABOUT THE AUTHOR

...view details