اردو

urdu

ETV Bharat / state

قتل کے ملزمین کو عمر قید

پرتاپ گڑھ کی ایک عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہونے کے بعد چار کو عمر قید اور تین کو دس دس برس کی سزا کا اعلان کیا ہے۔

قتل کے ملزم کو عمر قید
قتل کے ملزم کو عمر قید

By

Published : Feb 11, 2020, 7:26 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 12:32 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کی ایک عدالت نے قتل کے معاملے میں چار مجرمین کو عمر قید اور تین کو دس دس برس قید کی سزا سنائی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج مہیش کمار نے سنہ2015 میں پردھانی کے انتخاب کے دوران دو فریقین میں ہوئے تشدد کے درمیان قتل کے معاملے میں ایک فریق کے چار ملزمین کو عمر قید کی سزا اور دوسرے فریق کے تین افراد کو دس برس عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

خیال رہے کہ پراسیکیوشن کے مطابق یہ واردات12 نومبر سنہ 2015 کی ہے۔

یاد رہے کہ سنگرام گڑھ کے شیوپور گاؤں کے جتیندر مشرا کی بیوی گرام پردھان کی امیدوار تھی۔ جتیندر اپنے والد بلدیو پرساد کے ساتھ انتخابی پرچار کرنے گئے تھے۔

اسی دوران مخالفین نے دھار دار ہتھیار سے حملہ کرکے بلدیو پرساد کا قتل کردیا تھا، جبکہ جتیندر نے راکیش سنگھ، بھانو سنگھ، ونے سنگھ اور جگدیش سنگھ پر قتل کی رپورٹ درج کرائی تھی، حالانکہ دوسرے فریق کے انج پرتاپ سنگھ نے بھی دھار دار ہتھیار سے چوٹ پہنچانے کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

سماعت کے بعد جسٹس نے دونوں فریق کو اس معاملے میں قصوروار بتایا اور عدالت نے بدلدیو پرساد کے قتل میں راکیش سنگھ، بھانو سنگھ، ونے سنگھ جگدیش سنگھ کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، اور ساتھ ہی 75۔75 ہزارروپے جرمانے کا سزا کا اعلان کیا ہے، جبکہ جتیندر مشر ، دھرمیندر مشر و رجن مشر کو جان لیوا حملے میں 10، 10 برس جیل اور 25، 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 12:32 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details